وکلا گردی کی اتنی بڑی مثال نہیں ملتی : ڈاکٹر یاسمین راشد
14 دسمبر 2019 (21:35) 2019-12-14

لاہور: صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ وکلا گردی کی ماضی میں اتنی بڑی بدترین مثال نہیں ملتی،پی آئی سی میں ہنگامہ آرائی سے مالی وجانی نقصان ہوا،ہنگامہ آرائی کے باعث تقریبا 500مریضوں کو دوسرے ہسپتالوں میں شفٹ کروانا پڑا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار کی ہدایت پر محمدبوٹا کے اہل خانہ کو امدادی چیک دیا جا رہا ہے، وکلا گردی کی ماضی میں اتنی بڑی بدترین مثال نہیں ملتی،پی آئی سی میں ہنگامہ آرائی سے مالی وجانی نقصان ہوا،ہنگامہ آرائی کے باعث تقریبا پانچ سو مریضوں کو دوسرے ہسپتالوں میں شفٹ کروانا پڑا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ وکلا برادری بھی پی آئی سی حملہ سے شرمندہ ہے،ہم تشدد کا نشانہ بننے والے ڈاکٹرز، مریضوں، صحافیوں اور راہگیروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔مزید برآں صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہنگامہ آرائی کے دوران علاج کی معطلی کے باعث جان کی بازی ہارنے والے محمد بوٹا کے اہل خانہ کو 10لاکھ روپے کا امدادی چیک دے دیا۔


ای پیپر