فردوس عاشق کے میک اپ کاخرچ وزارت اٹھا رہی ہے: پلوشہ خان
14 دسمبر 2019 (18:43) 2019-12-14

اسلام آباد : پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما وں عبدالقادر پٹیل اور پلوشہ خان نے کہا ہے کہ فردوس عاشق اعوان کے بار بار میک اپ کے اخراجات وزارت اطلاعات اٹھا رہی ہے، فردوس عاشق اعوان کے قبضے سے سرکار نے 12 سرکاری بسیں برآمد کی تھیں، یہ سرکاری دفتر کی کراکری تک اپنے گھر لے گئی تھیں۔

فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردعمل میں پیپلزپارٹی کے رہنما وں عبدالقادر پٹیل اور پلوشہ خان نے کہافردوس عاشق اعوان جیسے سیاسی گداگروں کے احتساب کے دن قریب ہیں، عمران نیازی وزیر اعلیٰ کا ہیلی کاپٹر رکشہ کی طرح استعمال کرتے رہے ہیں، ہڑپہ کے قبرستان سے ملنے والی ممی سلیکٹڈ حکومت کا چہرہ ہے۔

انہوں نے کہا سرکاری فنڈ سے بسیں خرید کر ذاتی استعمال میں لانے والی فردوس عاشق اعوان اپنا حساب کب دیں گی؟،آخری وزارت سے ہاتھ دھونے کے بعد فردوس عاشق اعوان سرکاری دفتر کی کراکری تک اپنے گھر لے گئی تھیں، انہوں نے کہا فردوس صاحبہ آپ نے صحیح کہا تھا کہ پیپلزپارٹی چھوڑنے والا ذلیل ورسوا ہوجاتا ہے، فردوس صاحبہ کیا وجہ ہے کہ آپ کے وزیر بنتے ہی نیب نے آپ کے خلاف انکوائری بند کردی؟۔


ای پیپر