اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف کی سزا کے خلاف سماعت مقرر
14 دسمبر 2019 (17:33) 2019-12-14

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل 18 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی ہے،جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ سماعت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئندہ ہفتے اہم مقدمات سماعت کے لیے مقرر کئے ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ کی جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل 18 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ سماعت کرے گا۔

24 دسمبر 2018 کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں 7 سال قید، 10 سال کے لیے کسی بھی عوامی عہدے سے نااہلی، ان کے نام تمام جائیداد ضبط کرنے اور تقریبا پونے چار ارب روپے جرمانے کا فیصلہ سنایا تھا۔ 26 اکتوبر 2019 کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کو طبی بنیادوں پر ضمانت کے لیے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔


ای پیپر