پی آئی سی مریضوں کیلئے کھول دیا گیا
14 دسمبر 2019 (16:49) 2019-12-14

لاہور : حکومت پنجاب نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو لوجی کو مکمل طور پر بحال کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بدھ 11 دسمبر کو وکلا کے حملے کے بعد پی آئی سی کو تاحکم ثانی مکمل طور پر بند کردیا گیا تھا، جس کے بعد صوبائی حکومت کی جانب سے ڈاکٹروں، نرسوں اور اسپتال کے دیگر عملے کے مکمل تحفظ اور مرمتی کام کے باعث اسے بند کردیا گیا۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پی آئی سی کو مکمل طور پر آپریشنل کردیا گیا ہے۔ اسپتال کی ایمرجنسی اور او پی ڈی بھی مکمل بحال کردی گئی ہے۔


ای پیپر