دہشتگردوں کا ایک اور حملہ ،6سکیورٹی اہلکار شہید
کیپشن:   Source : Facebook
14 دسمبر 2018 (23:41) 2018-12-14

تربت: دہشتگردوں کا ایک اور حملہ ،سکیورٹی فورسز کی جوابی کاروائی میں 4دہشتگرد ہلاک ہو گئے ،سکیورٹی فورسز کی گاڑی دہشتگردوں کی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس میں 6سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاعات پربلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے بلیدہ میں سکیورٹی فورسز نے کاروائی کی ، دہشتگردوں نے آئی ای ڈیز سے سکیورٹی فورسزکی گاڑی کو نشانہ بنایا ، دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 4دہشتگرد ہلاک ہو ئے ،آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی نصب کی گئی بارودی سرنگوں سے سکیورٹی فورسز کی گاڑی ٹکرانے سے 6سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے ۔


ای پیپر