Source : Facebook

پی آئی اے نے بیرون ملک کرایوں میں حیرت انگیز کمی کا اعلان کردیا
14 دسمبر 2018 (23:21) 2018-12-14

کراچی :عمران خان کی حکومت نے پی آئی اے پر سفر کرنے والوں کیلئے بڑی سہولت دینے کا اعلان کر تے ہوئے بیرون ملک سفر کے کرایوں میں حیرت انگیز کمی کا اعلان کر دیا ۔

پی آئی اے نے بیرون ملک سفر کرنے والوں کیلئے کرایوں میں 25سے 30فیصد کمی کا اعلان کر دیا ہے ،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی آئی اے نے مختلف شہروں کے رعائتی کرایوں کے حوالے سے پیغامات جاری کیے ہیں ، پی آئی اے کے مطابق یورپ اور چین کا سفر کرنے والوں کیلئے کرایوں میں 25سے 30فیصد تک کرایوں میں رعایت دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق یہ سکیم محدود مدت کیلئے ہے جو 14دسمبر سے 28دسمبر تک جاری رہے گی ،اس اسکیم سے پاکستان سے پیرس، میلان ،اوسلو، کوپن ہیگن ،بارسلونا،بیجنگ اور کابل جانے والے مسافر استفادہ کرسکیں گے۔ پی آئی اے کی نئی اسکیم کے تحت پاکستان سے پیرس ،میلان کا یکطرفہ کرایہ 33 ہزار 600 جبکہ دو طرفہ کرایہ 48 ہزار روپے ہوگا۔

اوسلو، کوپن ہیگن کا یکطرفہ کرایہ 38 ہزار پانچ سو روپے جبکہ ریٹرن کرایہ 55 ہزار روپے ہوگا،اسکیم کے تحت بار سلونا کا یکطرفہ کرایہ 37 ہزار ایک سو جبکہ ریٹرن 52 ہزار روپے ہوگا،ائر لائن حکام کے مطابق رعایتی کرایوں میں ٹیکسز شامل نہیں ہونگے۔


ای پیپر