Source : Facebook

جنوبی پنجاب میں بسنے والے لوگوں کیلئے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا زبردست اعلان
14 دسمبر 2018 (20:52) 2018-12-14

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کے حوالے سے بڑا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اقتدار میں آتے ہی پسماندہ علاقوں کی ترقی پر فوکس دیا اور آئندہ آنے والے دنوں میں جنوبی پنجاب میں بسنے والوں کو کام کیلئے لاہور نہیں آنا پڑیگا ۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے ملاقات کی ،جس میں جنوبی پنجاب کے عوام کی پائیدار ترقی وخوشحالی کے لئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا-وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ماضی میں صرف ترقی کے دعوے مخصوص علاقوں تک محدود رہے اورسابق دور میں جنوبی پنجاب کے عوام کو نظر انداز کیا گیا -

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے اقتدار میں آتے ہی پسماندہ علاقوں کی ترقی پر فوکس کیا ہے اورجنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے عملی اقدامات کررہے ہیں -انہوں نے کہاکہ اگلے مالی برس سے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کام شروع کر دے گااورجنوبی پنجاب میں بسنے والوں کو کام کے لئے لاہور نہیں آنا پڑے گا-

انہوں نے کہاکہ ترقی پنجاب کے ہر شہر اور ہر قصبے کا حق ہے اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں لوگوں کو ان کا یہ حق لوٹائیں گے- جنوبی پنجاب کے تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں میںبہتری لاکر حقیقی تبدیلی لائیں گے۔


ای پیپر