Source : Facebook

چینی قونصل خانے پر حملے سے متعلق اہم پیش رفت ،بڑی خبر
14 دسمبر 2018 (19:57) 2018-12-14

اسلام آباد :پاکستان ،افغانستان اور چین کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کا پہلا دور کابل میں کل سے شروع ہو گا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان،افغانستان اور چین کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کیلئے پہلا دور کابل میں کل سے شروع ہو گا ،ذرائع کے مطابق کابل میں ہونے والے سہ فریقی مذاکرات کے تین ادوار ہونگے ،مذاکرات کے پہلے دور میں افغان سیاسی صورتحال پر بات چیت کی جائے گی ،دوسرے دور میں خطے میں تعاون ،تیسرے دور میں سکیورٹی تعاون پر بھی بات ہو گی ۔

تفصیلات کے مطابق افغان دورے میں چینی قونصل خانے پر حملے میں افغان ،بھارتی خفیہ ایجنسی کے گٹھ جوڑ کا معاملہ اٹھائے جانے کا امکان بھی ہے ،ذرائع کے مطابق تمام وزرائے خارجہ کی افغان صدر سے ملاقات ہو گی ۔


ای پیپر