فوٹو بشکریہ پی سی بی ٹوئٹر

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل فور کا شیڈول جاری کردیا
14 دسمبر 2018 (16:12) 2018-12-14

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل فور کا شیڈول جاری کردیا، ایونٹ چودہ فروری سے یو اے ای میں شروع ہوگا۔

پی ایس ایل فور کے لیے کاونٹ ڈاون آج سے شروع ہو گیا ہے۔ اس سال دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائٹڈ اپنے اعزاز کا دفاع کر رہی ہے۔ پی ایس ایل فور میں اے بی ڈیویلیرز، سٹیو سمتھ اور برینڈن ٹیلر اپنا ڈیوبیو کریں گے۔

پورے ٹورنامنٹ میں 34 میچز کھیلے جائیں گے۔ کراچی نیشنل سٹیدیم میں پہلے چار میچ ہوں گے، قذافی سٹیڈیم میں تین اہم میچز کھیلے جائیں گے جبکہ 14 میچز دبئی میں کھیلے جائیں گے۔ 8 میچز شارجہ کے کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔


ای پیپر