فوٹو بشکریہ فیس بک

اسکائف ڈرون نے سب سے زیادہ وزن اٹھانے والے ڈرون کا گنیز ریکارڈ توڑ دیا
14 دسمبر 2018 (09:55) 2018-12-14

ماسکو: روسی ماہرین نے بھاری بھرکم وزن اُٹھانے اور ریسکیو اور ڈیلیوری کے لیے نیا ڈرون تیارکر لیا۔ اسکائف ڈرون 4 سو پاونڈز تک وزن اُٹھا سکتا ہے۔

روسی ماہرین کے تیار کردہ اسکائف نامی ڈرون میں گیسولین پاور انجن نصب کیا گیا ہے۔ ڈرون ستر کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آٹھ گھنٹے تک پرواز کرنے کے ساتھ تین ہزار میٹر تک کی اونچائی پر پہنچنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

اسکائف ڈرون نے کامیاب پروازوں کے بعد سب سے زیادہ وزن اٹھانے والا ڈرون کا گنیز ریکارڈ توڑ دیا ہے۔


ای پیپر