فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

امریکی سینیٹ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے خلاف قرار داد منظور
14 دسمبر 2018 (09:21) 2018-12-14

نیویارک: امریکی سینیٹ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے خلاف قرار داد منظور کرلی گئی، قرارداد کے حق میں 56، مخالفت میں 41 ووٹ پڑے۔ سینیٹ نے یمن جنگ میں امریکی امداد روکنے کی قراداد بھی منظور کرلی۔

خبرایجنسی کے مطابق یمن جنگ سے متعلق قرارداد کا مسودہ امریکی سینیٹر برنی سینڈرز اور دیگر نے ایوان میں پیش کیا۔ قرارداد کے حق میں 56 ووٹ آئے جبکہ 41 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ یمن میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر عرب اتحادیوں کی جنگ کی فوجی مدد ختم کردی جائے۔


ای پیپر