بالی ووڈ نفرت پھیلانا چھوڑ دے : مہوش حیات
14 اگست 2019 (18:29) 2019-08-14

اسلام آباد : صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ اپنی فلموں میں نفرت پھیلانا چھوڑ دے۔ مہوش حیات نے ناروے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امن اور بھائی چارے کا پیغام دیا، انہوں نے پاکستان کی مثبت تصویر دنیا کے سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ فیصلہ کر لے مستقبل کو پر امن بنانا ہے یا تعصب اور نفرت کو فروغ دینا ہے۔

مہوش حیات نے بالی ووڈ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ انڈسٹری پاکستان کے خلاف نفرت انگیز فلمیں بنانا اور پاکستانیوں کی غلط تصویر پیش کرنا چھوڑ دے اور پاکستانیوں کا حقیقی چہرہ دکھائیں، ہم امن پسند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیسا کہ ہمارے وزیرِ اعظم عمران خان کا بھی کہنا ہے کہ اگر بھارت نے امن اور دوستی کی طرف ایک قدم بھی آگے بڑھایا تو ہم دس قدم آگے آئیں گے


ای پیپر