لاہور میں جشن آزادی پر 21 توپوں کی سلامی
14 اگست 2019 (16:02) 2019-08-14

لاہور : صوبائی دارلحکومت میں 73ویں جشن آزادی کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی سے کیا گیا، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے توپوں کی سلامی دی، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب نے مزاراقبال پر فاتحہ خوانی کی اور گلدستہ پیش کیا اورحظوری باغ میں تہترویں یوم آزادی کے موقع پر مرکزی تقریب سے خطاب بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق جشن آزادی کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی سے کیا گیا جس کے بعد صوبائی دارلحکومت لاہور میں مرکزی تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چودھری سرور تھے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب نے پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے حقوق پامال کئے جا رہے ہیں۔

 مزار اقبال حاضری کے بعد حضوری باغ میں منعقدہ 73ویں یوم آزادی کی مرکزی تقریب سے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان لازوال قربانیوں سے حاصل کیا گیا ہے، دنیا کی کوئی طاقت کشمیر کو پاکستان سے الگ نہیں کر سکتی۔وزیراعلی پنجاب اور گورنرنے ملکی سا لمیت، ترقی و خوشحالی، استحکام اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے دعا کی۔ تقریب میں آئی جی پنجاب کیپٹن ر عارف نواز خان اور وزیر اوقاف و مذہبی امور سید سعید الحسن بھی موجود تھے۔


ای پیپر