مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی
14 اگست 2019 (15:33) 2019-08-14

کراچی :یومِ آزادی پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی،وزیراعلی سندھ سمیت تینوں مسلح افواج کے نمائندوں نے مزار قائد پر حاضری دی، ک بحریہ کے کیڈٹس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

تفصیلات کے مطا بق بد ھ کے روز یومِ آزادی پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالے۔،تقریب میں کموڈور عرفان تاج نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔،تقریب کے دوران گارڈز نے قائد اعظم محمد علی جناح کو سلامی پیش کی۔ اعزازی گارڈز میں دو دستے شامل ہیں، ایک دستہ پاکستان نیول کے 48 کیڈٹس پرمشتمل ہیں جبکہ دوسرے دستے میں پاک بحریہ کے مختلف یونٹس کے بہترین سیلرز شامل ہیں،نیول اکیڈمی کے کیڈیٹس کی قیادت لیفٹیننٹ کمانڈر محمد فیضان کر رہے تھے، پاک بحریہ کے کیڈٹس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے،وزیر اعلی سندھ نے کابینہ اراکین کے ساتھ مزار قائد پر پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی۔

وزیراعلی سندھ نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم وبربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے جسکی وجہ سے یوم آزادی 14 اگست سادگی سے منایا جارہا ہے۔تینوں مسلح افواج کے نمائندوں نے بھی مزار قائد پر حاضری دی،پاکستان سمیت دنیابھر کے پاکستانی 14 اگست ملی وحدت کے ساتھ منا رہے ہیں۔ پاکستانیوں کی جانب سے یوم آزادی خصوصی طور پر مقبوضہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جارہاہے۔


ای پیپر