بھارتی وزیراعظم مودی ہزاروں مسلمانوں کا قاتل ہے،اپوزیشن لیڈر
14 اگست 2019 (13:19) 2019-08-14

لاہور: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ  بھارتی وزیراعظم مودی ہزاروں مسلمانوں کا قاتل ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر نے چودہ اگست اور یوم یک جہتی کشمیر کے حوالے سے اپنے  بیان میں کہا ہے کہ  بھارتی وزیراعظم مودی ہزاروں مسلمانوں کا قاتل ہے۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کہتے ہیں بھارت کشمیریوں کا قتل عام کررہا ہے۔مودی کے ہاتھ توڑ دیں گے کشمیر پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔ قائد اعظم نے فرمایا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔پاکستان کے لیے خون کے نذرانے پیش کیے گئے۔ہمیں اللہ کی طرف دیکھنا ہے اور اسی سے مدد مانگنی ہے۔


ای پیپر