فوٹوبشکریہ فیس بک

ضلع نوشکی میں مسجد روڈ پر دھماکے سے 11 افراد زخمی
14 اگست 2018 (14:24) 2018-08-14

نوشکی : بلوچستان کے ضلع نوشکی میں مسجد روڈ پر دھماکے سے 11 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر ملک دشمن عناصر اپنی حرکتوں سے باز نہ آئے اور ایک مرتبہ پھر اپنے ناپاک عزائم ظاہر کردیئے۔ دھماکے کے نتیجہ میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔

دھماکے سے چند لمحے پہلے یوم آزادی کے حوالے سے ریلی گزری تھی، خوش قسمتی سے دھماکا ریلی کے گزر جانے کے بعد ہوا۔ پولیس کے مطابق بارودی مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔

 

 

 

 

 

 

 

 


ای پیپر