فوٹوبشکریہ فیس بک

عمران خان نے علامہ اقبال اور قائداعظم کیساتھ موجود اپنے رشتہ داروں کی تصویر شیئر کردی
14 اگست 2018 (12:14) 2018-08-14

اسلام آباد :پاکستان کے متوقع وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے علامہ اقبال اور قائداعظم کے ساتھ موجود اپنے رشتہ داروں کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے قوم کے نام اہم پیغام جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’لندن میں 1932 میں منعقد ہونے والی گول میز کانفرنس کی تاریخی تصویر میں قائد اعظم اور علامہ اقبال کیساتھ میرے خالو ڈاکٹر جہانگیر خان اور میری والدہ کے چچا زمان خان (جن کے نام سے زمان پارک منسوب ہے) بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اس یوم آزادی پر میرے دل میں امید کا ایک عظیم چراغ روشن ہے۔ اقربا پروری اور بدعنوانی کے باعث ملکی معیشت کو سنگین بحران کا سامنا ضرور ہے تاہم مجھے یقین ہے کہ اگر ہم نے اتحاد کا دامن تھامے رکھا تو اپنی منزل پالیں گے اور پاکستان قائد و اقبال کے خوابوں کی تعبیر بنے گا۔

میں چاہتا ہوں کہ پوری قوم بھرپور جوش و جذبے سے " یوم آزادی" منائے کیونکہ ہم نئے پاکستان کے قیام کی منزل کی جانب گامزن ہیں جس میں قائد کے خواب کو تعبیر ملے گی، انشاءاللہ۔


ای پیپر