فوٹوبشکریہ فیس بک

یوم آزادی: سوشل میڈیا پر بھی پاکستانی پرچموں کی بہار آگئی
14 اگست 2018 (11:24) 2018-08-14

لاہور: چاند روشن چمکتا ستارہ رہے ، سب سے اونچا یہ پرچم ہمارا رہے، ملک بھر میں یوم آزادی آج ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔

یوم آزادی کے موقع پر فیس بک ، ٹوئٹر ، انسٹاگرام پر بھی پاکستانی پرچموں کی بہار سی آگئی ہے اور پاکستان سمیت پوری دنیا میں موجود محب وطن پاکستانی آج آزادی کے دن کو پورے جوش و جذبے کے ساتھ منارہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کررہے ہیں پاکستان سے محبت کا اظہار، پروفائل پکچر پر پاکستانی پرچم لگادیے اور بھرپور طریقے سے جشن آزادی کی تیاریاں کیں جبکہ سوشل میڈیا پر شیئر کر کے سب کو بتادیا کہ وہ پاکستان سے کتنا پیار کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے یوم آزادی کی مناسبت سے اشعار پوسٹ کیے جبکہ کچھ صارفین ملی جذبہ بڑھانے کے لئے ملی نغمے شیئر کرتے رہے۔


ای پیپر