تیسرا ٹی 20، پاکستان کا جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
سورس:   فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
14 اپریل 2021 (17:28) 2021-04-14

لاہور: پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹی 20میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

سینچورین میں کھیلے جا رہے میچ کیلئے قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کرتے ہوئے میں شرجیل خان، عثمان قادر اور محمد حسنین کی جگہ فخر زمان، آصف علی، اور حارث رؤف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ 

کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ میچ میں ہونے والی غلطیوں کو نہیں دہرائیں گے اور اچھی کارکردگی کے ذریعے میچ جیت کر سیریز میں برتری حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ 

واضح رہے کہ قومی ٹیم کی قیادت بابراعظم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، فخر زمان، محمد حفیظ، حیدر علی، آصف علی، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔ 

جنوبی افریقہ کی قیادت ہینرچ کلاسن کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں یانامن ملان، ایڈن مارکرم، ریسی وینڈرڈوسن، پیٹے وین بلیون، جارج لینڈے، اینڈیل فیلوک وائیو، سیساندا مگالا، بیورن ہینڈرکس، لیزاڈ ولیمز اور تبریز شمسی شامل ہیں۔ 

(بشکریہ: نیو نیوز)


ای پیپر