بلاول بھٹو زرداری کی حالیہ پرتشدد واقعات کی بھرپور مذمت
سورس:   فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
14 اپریل 2021 (17:00) 2021-04-14

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ تین دنوں کے دوران ملک بھر میں ہونے والے پرتشدد احتجاجی مظاہروں کی مذمت کی ہے جس دوران 2 پولیس اہلکاروں سمیت مجموعی طور پر سات افراد جان کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تشدد، تاوان، سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانا اور سیکیورٹی اہلکاروں پر حملوں کی اجازت کسی صورت بھی نہیں دی جا سکتی اور ان میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جانی چاہئے جبکہ حکومت کو اپنی ذمہ داریوں سے بھاگنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ رواں ہفتے ہونے والا تشدد یہ ثابت کرسکتا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت ملک کو خوفناک دلدل میں لے آئی ہے جہاں کوئی بھی محفوظ نہیں، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور حکومت میں یہ محسوس ہو رہا ہے کہ پولیس والوں کو تحفظ دینے کی ضرورت ہے۔ 

(بشکریہ: نیو نیوز)


ای پیپر