Global pandemic, deadly virus, Pakistan, NCOC, lockdown,Dengue,Murad Ali Shah
14 اپریل 2021 (16:18) 2021-04-14

کراچی:وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ میں عالمی وبا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے مزید پابندیاں لگانے کا عندیہ دیدیا .

کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتےہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں کورونا کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں ،کراچی میں ہم لوگوں کی ویکسی نیشن نہیں کرپارہے ، یہ بڑی ناکامی ہے، ویکسی نیشن کے بعد بھی وائرس سے بچنے کے لیے احتیاط کو نا چھوڑیں۔

وزیر اعلیٰ سند ھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گڈز ٹرانسپورٹ کو روکنے کا نہیں کہا صرف پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندیاں لگائی جا رہیں ،جس طرح وبا تیزی سے پھیل رہی ہے وفاق سے پبلک ٹرانسپورٹ پر مزید پابندیاں لگانے کی سفارش بھی کر سکتے ہیں ، پہلے بھی وفاق سے کہا تھا کہ بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ بند کی جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم لوگوں کی ویکسی نیشن نہیں کر پا رہے یہ بڑی ناکامی ہے، ویکسی نیشن کے بعد بھی وائرس سے بچنے کے لیے احتیاط کو نا چھوڑیں،معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ملک میں شرح نمو ڈیڑھ فیصد سے کم ہے، ہم آئی ایم ایف کے کہنے پر قوانین بدل رہے ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے سٹیٹ بینک کو آزاد کر دیا ہے، اب وہ کسی کو جوابدہ نہیں، سٹیٹ بینک کو اتنا طاقتور کر دیا کہ اس کے معاملے میں کوئی کچھ نہیں کر سکتا۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 50 لاکھ نوکریاں تو کیا ملنی تھیں، ملک میں بے روزگاری مسلسل بڑھ رہی ہے، معاشی بحران سے نکلنے کے اور بھی بہت سے طریقے ہیں، موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث ملک کی معاشی صورتحال گھمبیر ہے۔


ای پیپر