PTI government, PM Imran Khan, housing schemes, poor, salaried class, Pakistan
14 اپریل 2021 (15:41) 2021-04-14

سرگودھا: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ غریبوں اور تنخواہ دارطبقے کے لیے ہاوسنگ اسکیم لائے ہیں ، ہم نے ہر گھر پر 3 لاکھ روپے سبسڈی دی ہے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہاؤسنگ اسکیم کے لئے 31 سائٹ کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ آج اس منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہاؤسنگ سیکٹر سے 30 دیگر صنعتیں چلنا شروع ہوجاتی ہیں ۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایک عام آدمی کبھی اپنے گھر کا سوچ بھی نہیں سکتا ، امیر آدمی کو بینک سے قرض مل جاتا ہے جبکہ غریب آدمی کے پاس گھر بنانے کیلئے پیسا نہیں ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں نے ان علاقوں میں رہنے کیلئے رجسٹریشن کرائی ہوئی ہے ، لوگوں کی ڈیمانڈ زیادہ ہے ہمارے پاس اتنے گھر نہیں ۔

عمران خان نے کہا کہ اگر قسط 5 ہزار کردیں تو 20 سال میں گھر آپ کا ہوجائے گا جبکہ 10 ہزار روپے مہینے کی قسط پر 10 سال میں یہ آپ کا گھر ہوجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ سال کے آخر تک تمام تحصیلوں میں ہاؤسنگ منصوبے شروع ہوجائیں گے ۔ ہمیں دو سال عدالت سے قانون پاس کرانے میں لگے ، قانون پاس کرنے پر میں عدلیہ کا شکر گزار ہوں ۔

وزیراعظم نے کہا کہ جب تک قانون نہیں تھا بینک قرض دینے کو تیار نہیں تھے ، مجھے شکایت مل رہی ہے کہ لوگوں کو بینک میں فارم نہیں مل رہے ۔ ان لوگوں کو قرض دیں جو ملک کی دولت میں اضافہ کریں ۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کی 40 فیصد لوگ کچی آبادی میں رہتے ہیں ، کچی آبادی میں نہ مالکانہ حقوق ہیں اور نہ ہی سہولتیں ہیں ۔


ای پیپر