Japanese Ambassador, Army Chief, Qamar Javed Bajwa, General Headquarters, Rawalpindi
14 اپریل 2021 (14:45) 2021-04-14

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپانی سفیر مسٹوڈاکونینیوری کی ملاقات ، جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں سربراہان نے علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس کے علاوہ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں استحکام کے لئے جاپان کی کوششوں کو تسلیم کرتے ہیں ۔

دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ ، باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال ، اس کے علاوہ افغان امن عمل میں تازہ پیشرفت ، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان باہمی اتفاق رائے پر مبنی افغانوں کی زیر قیادت امن عمل کی حمایت کریگا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ۔


ای پیپر