Law, protesters, Sheikh Rashid, federal minister, PTI government
14 اپریل 2021 (12:34) 2021-04-14

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا ۔

اسلام آباد میں امن وامان کی صورتحال پر اجلاس میں وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ ریاست کی رٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کے مطابق موٹرویز ، جی ٹی روڈ اور باقی بڑی سڑکیں ٹریفک کیلئے کلیئر کرالی گئیں ہیں ، رینجرز نے پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ ملکر بہت زبردست کام کیا ۔

واضح رہے کہ ملک کے کئی شہروں میں تیسرے روز بھی ٹریفک کا نظام درہم برہم ہے ، کئی اہم شاہراہیں بدستور ٹریفک کے لئے بند ہیں ، اس صورتحال میں شہری اذیت کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں ۔

لاہور میں داروغہ والا ، نیازی شہید روڈ ، کچا جیل روڈ ، پلی ون وے ، شاد باغ ، چونگی امر سدھو ، موہلنوال ، بھٹہ چوک ، یتیم خانہ چوک ، مانگا منڈی ملتان روڈ ، کرول گھاٹی جانب رنگ روڈ ، بتی چوک جانب محمود بوٹی رنگ روڈ ، شنگھائی پل ، کماہاں روڈ اور سکیم موڑ بھی بدستور ٹریفک کے لیے بند ہے جس کے سبب شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔


ای پیپر