WhatsApp, new stickers, Ramadan, Pakistan, Saudi Arabia
14 اپریل 2021 (12:07) 2021-04-14

نیویارک : دنیا کی مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے رمضان کے پیش نظر نئے اسٹیکرز متعارف کرا دیئے ہیں ۔

واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے لئے اسٹیکر پیک ' رمضان ٹوگیدر ' متعارف کرایا گیا ہے ۔ اس پیک میں 28 اسٹیکرز موجود ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ صارفین یہ اسٹیکرز واٹس ایپ سٹور سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں اور پھر صارفین ان اسٹیکرز کو اپنی چیٹ میں استعمال کر سکتے ہیں ۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماہ رمضان شروع ہو گیا ہے ۔ امریکی صدر ، برطانوی وزیراعظم اور کینیڈین وزیراعظم نے اپنے پیغامات میں مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور میں رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مولانا عبد الخبیر آزاد نے ملک میں چاند نظر آنے کا اعلان کیا ، ماہ صیام کے آغاز پر صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے قوم کو مبارکباد دی ۔ اسلام آباد کی فیصل مسجد ، لاہور کی بادشاہی مسجد اور جامع مسجد مرکز اہلحدیث سمیت ملک بھر کی مساجد میں عالمی وبا کے ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے نماز تراویح ادا کی گئی ۔


ای پیپر