اونٹوں کیلئے دنیاکاپہلا ٹریفک سگنل نصب
14 اپریل 2021 (11:59) 2021-04-14

بیجنگ : چین میں اونٹوں کے حادثات کو روکنے اور اونٹؤں کو ان حادثات میں بچانے کے لیے ٹریفک سگنل نصب کردیاگیا ہے ۔ 

چین حام نے ڈنہوانگ شہر میں منگشا پہاڑ اور کرینسٹ سپرنگ کے مقامات پر اونٹوں کے لیے دنیا کے پہلےت ٹریفک سگنل نصب کردیے ہیں ۔ یہاں ٹریک سگنل نصب کرنے کا مقصد یہ ہی ہے کہ اونٹوں کو آپس میں ٹکرائو سے بچایا جاسکے ۔ ۔یہ وہ علاقہ ہے جہاں سیاح شوق سے اونٹوں کی سواری کرتے ہیں ۔ سگنل بھی دوسرے عام ٹریفک سگنلز کی طرح جب سبزہوں گے تو اونٹ سڑک پار کرینگے ۔ اور سرخ ہوں گے تو اونٹ روک جائیں گے ۔ 

منگشا مائوٹنین کو گاتے ریتے کے ٹیلے بھی کہا جاتاہے کیونکہ جب یہاں تیز ہوا چلتی ہے تو ریت کے ٹیلوں سے گانے یا ڈرم بجانے کی آوازیں سنائی دیتی ہیں ۔ 

صحرائی علا قوں  میں اونٹوں کاروں  ،  مسافروں اور سامان کو باقاعدہ بنیادوں  پر پوائنٹس کے درمیان لے جاتا ہے۔ اونٹوں  کی سخت  طبعیت کی صلاحیت نے انہیں کئی دہائیوں تک شمالی افریقہ اور جزیرہ نما عرب کے صحرائی علاقوں میں رابطے اور تجارت کے لیے بہترین  بنا دیا  ہے ۔ 


ای پیپر