Third T20, Pakistan, South Africa, Centurion, today
14 اپریل 2021 (09:17) 2021-04-14

سینچورین: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ٹی 20 آج سینچورین میں کھیلا جائے گا ، 4 میچوں پر مشتمل سیریز ایک ایک سے برابر ہے ۔

دوسرے ٹی 20 کا بدلہ لینے کا عزم ، بابر الیون نے تیسرے ٹی 20 کے لیے کمر کس لی ۔ پاکستان کی جانب سے فخر زمان کی واپسی کا امکان ہے ۔ قومی ٹیم نے میچ کیلئے بھرپور پریکٹس کی ۔ میچ آج ساڑھے پانچ بجے سینچورین کے میدان میں کھیلا جائے گا ۔

واضح رہے کہ دوسرے ٹی 20 میں پروٹیز نے شاہینوں کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی ۔

جوہانسبرگ میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو جنوبی افریقہ کے باولرز نے پاکستانی بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیا ۔ پاکستانی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنا سکی ۔

کپتان بابر اعظم 50 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ محمد حفیظ نے 32 رنز بنائے ۔ ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے جاریحانہ انداز اپنایا اور صرف 14 اوورز میں ہدف مکمل کر لیا ۔ ایڈین مرکرم نے 54 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جبکہ کپتان کلاسن 36 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے 


ای پیپر