Corona virus, Covid-19, Health news
کیپشن:   فائل فوٹو
14 اپریل 2021 (08:20) 2021-04-14

لاہور: پاکستان میں کورونا سے یومیہ اموات کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 135 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 15 ہزار 754 ہو گئی۔

گزشتہ روز کورونا کے 48 ہزار 92 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4 ہزار 681 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی جبکہ 24 گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح 9.73 فیصد رہی۔

این سی او سی کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 34 ہزار 601 ہو گئی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کنفرم کیسز کی تعداد 7 لاکھ 34 ہزار 423 جبکہ ایکٹو کیسز 76 ہزار 757 ہیں۔ اس مرض سے 6 لاکھ 41 ہزار 912 شہری مکمل طور پر صحتیاب بھی ہو چکے ہیں جبکہ مرنے والوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار 754 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا صوبہ پنجاب ہے جہاں اب تک اس موذی مرض کے ہاتھوں 7 ہزار 141 شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔ دوسرے نمبر پر صوبہ سندھ ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق سندھ میں مرنے والوں کی تعداد 4 ہزار 530 ہو چکی ہے۔

عالمی وبا سے متاثر ہونے والے دیگر علاقوں کی بات کی جائے تو خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 732، اسلام آباد 619، گلگت بلتستان 103، بلوچستان 219 جبکہ آزاد جموں وکشمیر کے 410 شہری موت کی وادی میں جا چکے ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق آزاد کشمیر میں 14 ہزار 837، بلوچستان میں 20 ہزار 499، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 140، اسلام آباد میں 67 ہزار 491، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 1045، صوبہ پنجاب میں 2 لاکھ 55 ہزار 571 جبکہ سندھ میں 2 لاکھ 69 ہزار 840 کنفرم کیسز ہو چکے ہیں۔

ایکٹو کیسز کے معاملے پر بھی صوبہ پنجاب سب سے اوپر ہے۔ این سی او سی کے مطابق یہاں فعال کیسز 40 ہزار 824 تک جا پہنچے ہیں جبکہ سندھ میں اس وقت صرف 6 ہزار 777 ایکٹو کیسز ہیں۔

اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں 13 ہزار 90، اسلام آباد میں 12 ہزار 911، گلگت بلتستان میں 104، بلوچستان میں 845 اور آزاد کشمیر میں فعال کیسز کی تعداد 2 ہزار 206 ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 29 لاکھ 69 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ اس وقت عالمی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 کروڑ 79 لاکھ سے زائد جبکہ صحتیاب افراد کی تعداد 11 کروڑ 8 لاکھ سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق فرانس میں کورونا سے مزید 345، برازیل میں 3 ہزار 394، بھارت میں ایک ہزار 26 اور امریکا میں 703 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ طبی ماہرین نے عالمی وبا کی صورتحال کو الارمنگ قرار دیدیا ہے۔

اموات میں حالیہ اضافے سے فرانس میں کورونا سے ہلاک افراد کی مجموعی تعداد 99 ہزار 480، برازیل میں 3 لاکھ 58 ہزار سے زائد، بھارت میں 3 لاکھ 58 ہزار سے زائد جبکہ امریکا میں 5 لاکھ 77 ہزار سے زائد افراد موت کی وادی میں جا چکے ہیں۔


ای پیپر