Turkey, Afghanistan, peace talks, April 24, Taliban, Ashraf Ghani
14 اپریل 2021 (08:18) 2021-04-14

استنبول: ترکی نے افغان امن کانفرنس میں طالبان اور افغان حکومت کے نمائندوں کی شرکت کی امید ظاہر کی ہے ۔

استنبول میں افغان امن کانفرنس 24 اپریل سے 4 مئی کے درمیان منعقد کی جائے گی ۔ اس سے قبل ، افغان طالبان نے 16 اپریل کو کانفرنس میں شرکت سے انکار کیا تھا ۔

ترک وزارت خارجہ کے مطابق نئی تاریخ ، فریقین سے طویل مشاورت کے بعد عمل میں آئی ہے ۔ دوحہ میں ہونے والے معاہدے کے مطابق افغانستان سے امریکی اور نیٹو افواج کے انخلا کے لیے یکم مئی کی آخری تاریخ کا وقت قریب آتا جا رہا ہے جبکہ امریکی صدر جو بائیڈن امریکا افواج کی واپسی میں تین سے چھ ماہ کی توسیع چاہتے ہیں ۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلاء 11 ستمبر 2021ء تک مکمل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے لیکن اس کیلئے سکیورٹی اور انسانی حقوق کے حوالے سے ضمانتیں لی جائیں گی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فوجیوں کا افغانستان سے انخلاء کچھ سکیورٹی اور انسانی حقوق کے حوالے سے ضمانتوں پر ہو گا اور امریکی صدر جوبائیڈن اس کا اعلان بہت جلد کر دیں گے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ اینٹونی بلنکن اور سیکرٹری داخلہ لائیڈ آسٹن بدھ کے روز برسلز میں نیٹو اتحاد کو اس حوالے سے بریفنگ دیں گے اور یہ توقع بھی کی جا رہی ہے کہ جوبائیڈن عوامی سطح پر اس کا اعلان کریں ۔


ای پیپر