کورونا لاک ڈائون کے دوران غریبوں کیلئے چاول کی اے ٹی ایم مشینیں نصب
14 اپریل 2020 (18:23) 2020-04-14

کراچی : کورونا وائرس سے بچا کے لیے پوری دنیا ہی تقریبا لاک ڈائون میں ہے جس کے باعث غریب اور دیہاڑی دار طبقہ کھانے پینے کی بنیادی اشیا کے لیے پریشان ہیں۔

ویتنام میں ایسے ہی ضرورت مندوں کی مدد کے لیے چاول کی اے ٹی ایم مشینیں لگائی گئی ہیں۔ویتنام میں کورونا وائرس کے اب تک صرف 265 کیسز سامنے آئے ہیں اور ایک بھی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے لیکن اس کے باوجود وائرس کا پھیلا روکنے کے لیے ویتنام حکومت نے چھوٹے مارکیٹیں، کاروبار اور عوامی مقامات وغیرہ بند کر رکھے ہیں۔

تاہم لاک ڈائون کے باعث وہاں بھی غریب طبقہ کھانے پینے کی اشیا کے لیے پریشان ہے اسی لیے وہاں مخیر افراد نے ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں جگہ جگہ چاول کی اے ٹی ایم مشینیں نصب کردی ہیں۔ ویتنام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک چاول کی مشینوں سے بیگز بھرے جاسکتے ہیں جس کہ لیے ضروری ہے کہ تمام افراد 6 فٹ کے فاصلے سے کھڑے ہوں اور ہاتھ ان کے سینیٹائزڈ ہوں۔

رپورٹس کے مطابق ہنوئی کے علاوہ ملک کے دیگر مقامات پر بھی راشن کے لیے اے ٹی ایم مشینیں نصب کی جا رہی ہیں۔


ای پیپر