وفاقی کابینہ نے لاک ڈاؤن میں توسیع کی منظوری دیدی
14 اپریل 2020 (16:22) 2020-04-14

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے لاک ڈاؤن میں توسیع کی منظوری دیدی ہے، کابینہ نے مزید دو ہفتوں کیلئے لاک ڈاؤن برقرار رکھنے کی منظوری دی۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کو کنٹرول کرنے کیلئے 30 اپریل تک لاک ڈاؤن برقرار رکھا جائے گا۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران مزدور طبقہ کا خیال رکھا جائے اور اشیائے خوردنی اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔


ای پیپر