آج سرکاری ٹی وی پر ٹیلی اسکول نشریات کا اغاز کر دیا گیا ہے
14 اپریل 2020 (15:25) 2020-04-14

اسلام آباد: آج سرکاری ٹی وی پر ٹیلی اسکول نشریات کا اغاز کر دیا گیا ہے، معاون خصوصی اطلاعات نے ٹوئٹ میں بتایا صبح آٹھ بجے سے پی ٹی وی پر ٹیلی اسکول نشریات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

وزارت تعلیم اور اطلاعات کے اشتراک سے یہ منصوبہ عمران خان کے ملک میں تعلیم کے فروغ کے ویژن کا مظہر ہے، کرونا وباء کے باعث بچوں کا تعلیمی عمل معطل ہے، اس چینل کے ذریعے گھر بیٹھے بچے اور دیگر طالب علم تدریسی عمل سے استفادہ کریں گے۔

نشریات کا دورانیہ صبح 8 سے شام 6 بجے تک ہوگا، اول سے بارہویں جماعت تک کے طلباء اس سے مستفید ہوں گے۔

ٹیلی اسکول سے وہ بچے بھی فائدہ اٹھائیں گے جو کسی وجہ سے اسکول نہیں جا پاتے، گھر بیٹھے افراد کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کا یہ منصوبہ ملک بھر میں خواندگی کے فروغ میں بھی اہم ثابت ہوگا۔

ٹیلی اسکول کی نشریات سیٹلائٹ اور اینٹیا دونوں کے ذریعے دیکھی جا سکے گی، دور افتادہ علاقوں کے بچے اور طالب علم اس تدریس و تربیت کے عمل سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔


ای پیپر