کرونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 19 لاکھ 24 ہزار سے زیادہ ہوگئی
14 اپریل 2020 (15:15) 2020-04-14

نیویارک: کرونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں متاثرین کی تعداد 19 لاکھ 24 ہزار سے زیادہ ہوگئی، مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 19 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔

امریکا میں مزید ایک ہزار 535 افراد جان کی بازی ہار گئے، ہلاکتوں کی تعداد 23 ہزار 640 ہوگئی، 24 گھنٹوں کے دوران امریکا میں 26 ہزار 641 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

برطانیہ میں مزید 717 افراد جان لیوا وائرس کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، وہاں ہلاکتیں 11 ہزار 329 ہو گئیں، اٹلی میں 566 افراد ہلاک ہوئے، جس کے بعد ہلاکتیں 20 ہزار 465 تک پہنچ گئیں، اسپین میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 547 افراد ہلاک ہوئے۔

بیلجیئم میں 303 ایران میں 111 ہالینڈ میں 86 جبکہ پرتگال میں مزید 31 افراد دم توڑ گئے، فرانس میں اب تک 14 ہزار 967 اموات ہوئی ہیں۔


ای پیپر