بھارت نے لاک ڈاؤن کی مدت میں تین مئی تک توسیع کر دی
14 اپریل 2020 (11:47) 2020-04-14

نیو دہلی: بھارت نے لاک ڈاؤن کی مدت میں تین مئی تک توسیع کر دی۔ اس بات کا اعلان بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے قوم سے خطاب میں کیا۔

نریندر مودی کا کہنا تھا کہ مرض کے پھیلاؤ کا انتظار نہیں کیا جاسکتا بلکہ جتنا جلد ممکن ہوسکے کرونا کو روکنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔ بھارتی وزیراعظم نے لوگوں کو محتاط رہنے کا مشورہ بھی دیا۔

اس سے پہلے بھارت میں اکیس دن کے لیے لاک ڈاؤن کیا گیا تھا جس کی مدت کل ختم ہوچکی ہے، کرونا وائرس کے باعث بھارت میں دس ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 358 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔


ای پیپر