پاکستان میں کرونا کیسز 5 ہزار 716 تک جا پہنچے
14 اپریل 2020 (10:19) 2020-04-14

لاہور: 24 گھنٹوں میں 3 افراد کرونا کے باعث جاں بحق ہوئے، جس کے بعد اب وبا کے باعث مرنے والوں کی تعداد 96 ہو گئی ہے۔ پاکستان میں کرونا کیسز 5 ہزار 716 تک جا پہنچے۔ 46 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک بھر سے 1 ہزار 378 افراد صحت یاب ہوچکے۔

سب سے زیادہ پنجاب میں 2 ہزار 826 کیس رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں 1 ہزار 452، خیبر پختونخوا میں 800 کیسز سامنے آئے، بلوچستان میں 231، گلگت بلتستان میں 233 کیسز رپورٹ ہوئے، اسلام آباد میں 131 جبکہ آزاد کشمیر میں 43 کیس سامنے آئے۔

24 گھنٹوں میں 3 ہزار افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، اب تک 69 ہزار سے زائد افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔


ای پیپر