بھارت میں انتہا پسند ہندو کورونا وائرس کو مسلمانوں سے جوڑنے لگے
14 اپریل 2020 (09:44) 2020-04-14

نیو دہلی: کورونا وائرس کی وبا سے پوری دنیا پریشانی کا شکار ہے، لیکن بھارت میں انتہا پسندوں کو مسلمانوں کو تنگ کرنے کا ایک اور بہانہ مل گیا۔

اس وبا کو بار بار مسلمانوں سے جوڑنے لگے، جس پر بھارتی سماجی کارکن کویتا کرشنان نے انڈین میڈیا کے اینکرز کو لگڑ بھگڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کو مذہب سے جوڑنا شرمناک حرکت ہے۔

دوسری جانب پے در پے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز واقعات رونما ہونے پر امریکی میڈیا بھی چیخ اٹھا، نیویارک ٹائمز نے لکھا کہ کورونا وائرس کی آڑ میں بھارت میں مذہبی منافرت کو ہوا دی جارہی ہے۔


ای پیپر