فوٹو بشکریہ فیس بک

ملک میں مہنگائی کا جن بے قابو، تبدیلی سرکار بھی بے بس ہوگئی
14 اپریل 2019 (15:52) 2019-04-14

لاہور: ملک میں مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا، سستے اتوار بازاروں میں بھی اشیائے خوردونوش کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے دور ہو گئیں۔

مہنگائی کے سونامی کے سامنے تبدیلی سرکار بھی بے بس ہوگئی، پھل ہوں یا سبزیاں، گوشت ہو یا دالیں، اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں۔ ٹماٹر70 روپے کلو، ادرک 192 روپے، کچنار 152 روپے فی کلو ہوگئی، سیب 150 روپے فی کلو، کیلے 90 روپے فی درجن ہو گئے۔

ہفتے بھر کا راشن لینے کیلئے سستے اتوار بازاروں میں جانے والے شہری قیمتیں سن کر کانوں کو ہاتھ لگانے لگے۔ لاہور ہو یا کراچی، ملک بھر میں اتوار بازار نام کی حد تک سستے بازار رہ گئے، خریداری کیلئے شہری مایوس دکھائی دیتے ہیں۔

بریڈ ایسوسی ایشن نے بھی ڈبل روٹی اور بن کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، اضافے کا اطلاق آج سے ہوگا۔


ای پیپر