فوٹو بشکریہ فیس بک

پنجاب کے وزیراعلیٰ کو کمزور نہ سمجھیں، وہ طاقتور ہیں: چودھری شجاعت
14 اپریل 2019 (15:31) 2019-04-14

لندن: سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ کو کمزور نہ سمجھیں، وہ طاقتور ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب سیاسی طور پر مضبوط ہے کیا آپ نے کوئی کشتی لڑانی ہے کہ تگڑا وزیراعلیٰ ہو۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف کسی اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے، لندن پلان کا نہ ماضی میں حصہ تھا نہ کبھی بنوں گا۔ عمران خان ایماندار اور نیک نیت ہیں ملک کیلئے کچھ کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فضل الرحمان کا کیا ہے ملاقاتیں کرنا تو اُن کی عادت ہے، وہ تو مجھ سے بھی ملنے کیلئے آئے تھے۔


ای پیپر