فوٹو بشکریہ شاہ محمود قریشی آفیشل فیس بک

حکومت گرانا مسائل کا حل نہیں، اپوزیشن بھی پانچ سال انتظار کرے: شاہ محمود قریشی
14 اپریل 2019 (15:14) 2019-04-14

ملتان: حکومت گرانا مسائل کا حل نہیں، اپوزیشن بھی پانچ سال انتظار کرے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے اپوزیشن کو صبر کے مشورے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں بولے ڈار نے ڈالر کو مصنوئی بریک لگا رکھی تھی۔ اسد عمر سمیت کوئی بھی چٹکی بجا کر حالات ٹھیک نہیں کرسکتا۔

شاہ محمودقریشی نے پھر واضح کیا کہ نیب خود مختار ادارہ ہے، حکومت کے تابع نہیں، امید ہے نیب بغیر دباؤ کرپشن فری پاکستان کی طرف بڑھتا جائے گا۔

وزیر خارجہ جاتے جاتے یہ بھی کہہ گئے کہ کوئٹہ خودکش دھماکے کی تحقیقات فائنل ہونے تک کسی کو الزام نہیں دینگے۔


ای پیپر