فوٹو بشکریہ پی سی بی ٹوئٹر

مشن ورلڈ کپ کیلئے پی سی بی کا فٹنس ٹیسٹ، اہم کھلاڑی ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام
14 اپریل 2019 (13:29) 2019-04-14

لاہور: مشن ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے وقت سے پہلے ہی فٹنس ٹیسٹ لینا شروع کر دیئے جس میں عماد وسیم ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق عماد وسیم نے 15 پوائنٹس حاصل کئے اب آل راﺅنڈر کو دوسرا موقع ملے گا۔ ورلڈ کپ کیلئے لئے جانے والے فٹنس ٹیسٹ میں کپتان سرفراز احمد نے 17.5 نمبر لے کر ٹیسٹ پاس کیا، محمد نواز نے بھی فٹنس ٹیسٹ میں 17.5 نمبر لے کر فٹنس ثابت کی جبکہ حسن علی اب تک سب سے زیادہ 19 پوائنٹس لے کر فٹنس میں سرفہرست رہے۔

محمد حسنین اور شاہین شاہ آفریدی نے بھی فٹنس ٹیسٹ پاس کرلئے جبکہ ان کے فٹنس ٹیسٹ کے پاسنگ مارکس 17.4 ہیں۔


ای پیپر