فوٹو بشکریہ فیس بک

آرنلڈ کلاسیک ماس ریسلنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کا بڑا اعزاز
14 اپریل 2019 (11:35) 2019-04-14

آرنلڈ کلاسیک ماس ریسلنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کا بڑا اعزاز، پاکستانی ریسلرز نے 2 گولڈ جبکہ ایک برانز میڈل جیت لیا۔

برازیل کے شہر ساؤ پولو میں ہونیوالی ریسلنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے سلمان عقیل بٹ اور رحمان رضا نے سونے کا تمغہ جبکہ عاصم قیوم نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

سلمان عقیل بٹ نے 80 کلو گرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا جبکہ رحمان رضا نے 105 کلوگرام کیٹیگری میں طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔ عاصم قیوم 90 کلوگرام کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہے۔


ای پیپر