فوٹو بشکریہ فیس بک

محکمہ موسمیات نے ملک میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی
14 اپریل 2019 (09:47) 2019-04-14

لاہور: محکمہ موسمیات نے پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، سندھ، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں آندھی، بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی کی ہے۔ بارشوں کا حالیہ سلسلہ بدھ تک جاری رہے گا۔

ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری، اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ہوئی۔ کراچی میں مطلع ابر الود، پیر اور منگل کو بارش کا امکان۔

اسلام آباد میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ لاہور، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان، ساہیوال سمیت، پنجاب کے مختلف علاقوں میں بے وقت بارش سے گندم کی فصل کو نقصان۔

وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد علاقوں میں گزشتہ ایک ہفتے سے موسلادھار بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا۔ خیبرپختونخوا سمیت کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈ کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔


ای پیپر