Photo Credit : Facebook

قائد کے شہر انٹری پر شہباز شریف کے بڑے بڑے اعلانات
14 اپریل 2018 (21:50) 2018-04-14

لاہور :پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے ہفتے کو گورنر ہاﺅس کراچی میں شیرازی برادران نے ملاقات کی ،شیرازی برادران نے شہباز کا خیر مقدم کیا ،اس مو قع پر وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر ڈال دیا ہے ،توانائی بحران کے خاتمے کیلئے کی جانیوالی مخلصانہ جدو جہد کا میابی کی جانب بڑ ھ رہی ہے ،انہوں نے کہا کراچی کے عوام کیلئے محبت ،یگانگت ،اور بھائی چارے کا پیغام لایا ہوں ،آئیں ملکر کام کریں ،ہمیں رنجشوں کو ختم کرکے ذاتیات سے با لا تر ہو کر عوام کیلئے کام کرنا ہو گا ۔کراچی جیسے شہر جہاں کروڑوں کی آبادی ہے کیلئے مربوط ٹرانسپورٹ سسٹم انتہائی ضروری ہے ،ہمیں مل کر کراچی کی روشنیوں کو واپس لانا ہے یہاں ایک نہیں کئی میٹرولائنوں کی ضرورت ہے ۔

اس سے قبل مسلم لیگ (ن) صدر و وزیرِاعلیٰ پنجاب شہبازشریف ایک دورہ پر کراچی پہنچے، جہاں گورنر سندھ محمد زبیر نے ان کا استقبال کیا، گورنر ہائوس میں گورنرسندھ نے شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نوازشریف ہم سب کے قائد تھے اور ہمیشہ رہیں گے جب کہ مجھ سمیت مسلم لیگ (ن) کے تمام کارکنان ان کے سپاہی ہیں، سابق وزیراعظم کی مثبت سوچ اور بہترین پالیسیوں کی وجہ سے ہی مسلم لیگ (ن) عوام کی فلاح وبہبود کے لیے ترقیاتی ایجنڈے کا ویڑن رکھتی ہے، تعلیم، صحت، آمدورفت کی بہترین سہولیات سمیت ترقی سندھ کے عوام کا بھی حق ہے، اگر اللہ نے موقع دیا اور صوبے کے عوام نے اعتماد کیا تو سندھ کے تمام شہروں کی تقدیر وحالت بدل دیں گے، میرا ایمان ہے کراچی ایک بار پھرخوبصورت شہر بن سکتا ہے اور اس کی روشنیاں دوبارہ بحا ل ہو سکتی ہیں لیکن شرط ہے کہ ایمانداری، امانت اور دیانت سے کام کیا جائے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ امن وامان، توانائی کی صورتحال میں بہتری وفاقی حکومت کی انتھک کاوشوں کا ثمر ہے۔


ای پیپر