Photo Credit : Yahoo

بابر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
14 اپریل 2018 (21:08) 2018-04-14

اسلام آباد: پاکستان کا بابر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ ، میزائل جدید نیوی گیشن سسٹم لیس ہے ، تینوں مسلح افواج کے سربراہان کا سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے بابر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو کہ 700 کلومیٹر تک ہدف کو بآسانی نشانہ بنا سکتا ہے۔

بابر کروز میزائل میں جدید نیوی گیشن سسٹم لیس ہے ، میزائل سامنے کسی رکاوٹ کی صورت میں سمت بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔چیئرمین نیسکام نے تجربے کا مشاہدہ کیا ، صدر مملکت ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے کروز میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔


ای پیپر