Photo Credit : Facebook

کرینہ نے دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کر دیا
14 اپریل 2018 (19:52)

ممبئی:بالی ووڈ اداکاراﺅں کی شادی کی خبریں ہمیشہ سے میڈیا کی زینت بنتی رہی ہیں ۔دیکھنے میں آیا ہے کہ بالی ووڈ سکرین کا جوڑا حقیقی زندگی میں بھی ایک دوسرے کیساتھ زندگی بھر گزارنے کے خواہشمند نظر آتے ہیں اور ایسا ہی کچھ ہوتا رہا ہے ماضی میں ۔۔۔جن میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور بھی شامل ہیں جن کی شادی سیف علی خان سے ہوئی البتہ سیف علی خان کی تو یہ دوسری شادی تھی لیکن کرینہ کی پہلی ۔

اب شادی کے ایک لمبے عرصے کے بعد کرینہ نے دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کر دیا ۔یا د رہے کہ کرینہ کپور کا ایک بیٹا تیمور علی خان بھی ہے ۔یہ جوڑا اب تک دیگر جوڑوں کیلئے ایک مثال بھی ہے ۔دراصل بھارتی میڈیا میں ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں کرینہ کپور اور مس ورلڈ 2018 مانوشی چھلرکسی شادی میں شرکت کرتی نظر آرہی ہیں۔

موقع کی مناسبت سے دونوں بھاری لباس اور زیورات میں انتہائی حسین لگ رہی ہیں تاہم مانوشی شادی کے ماحول سے لطف اندوز نہیں ہورہیں اور کہہ رہی ہیں شادی کا کھانا اچھا ہے جس پر کرینہ کہتی ہیں جب شادی بورنگ ہوتی ہے تو سب یہی کہتے ہیں لیکن تم اپنی شادی ایسے نہیں کرنا۔ جس کے بعد مانوشی کرینہ کو اپنے شادی کے خوابوں کے بارے میں بتاتی ہیں جسے سن کر کرینہ کپور اتنی زیادہ متاثر ہوجاتی ہیں کہ فوراً کہتی ہیں”مجھے بھی کرنی ہے دوسری شادی “۔ جس پر مانوشی حیران ہوکر انہیں دیکھتی ہیں اور کہتی ہیں ا?پ کی شادی پہلے ہی ہوچکی ہے۔ واضح رہے کہ یہ ویڈیو دراصل زیورات کے اشتہارکی ہے جس کی یہ کرینہ اور مانوشی برانڈ ایمبسیڈر ہیں۔


ای پیپر