اداکارہ عائشہ خان کی مہندی کے بعد نکا ح کی تصویریں بھی سوشل میڈ یا پر وائرل
14 اپریل 2018 (17:47) 2018-04-14

اسلام آباد: سابق اداکارہ عائشہ خان ،میجر عقبہ حدید ملک سے نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عائشہ خان کے نکاح میں رشتے داروں اور قریبی دوست احباب نے شرکت کی اور دلہا دلہن کو زندگی کے نئے سفر پر مبارک باد پیش کی ۔ عائشہ خان ہمیشہ کی طرح اپنے نکاح کی تقریب میں بھی خوبصورت اور دلکش نظر آئیں۔

انہوں نے ہلکے سنہرے رنگ کے روایتی غرارے کا انتخاب کیا تھا۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ کی مہندی کی تصاویر تو پسند کی جا ہی رہی تھیں اور اب ان کے نکاح کی تصاویر بھی مقبول ہوچکی ہیں۔ عائشہ خان کے چاہنے والوں نے ان کے نکاح پر بے حد خوش ہیں اور مبارکباد دیتے ہوئے ان کیلئے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا جبکہ ولیمے کی تقریب اتوار کو ہوگی۔


ای پیپر