جہانیاں کے نجی سکول میں دو طالبات پر ٹیچر کا تشدد
14 اپریل 2018 (15:21) 2018-04-14


جہانیاں : جہانیاں کے نجی سکول میں ٹیچر نے دو طالبات کو تشدد کا نشانہ کیا ، ایک طالبہ کی تین انگلیاں توڑ دیں۔


تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں طلبا پر تشدد کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ جہانیاں میں سرکاری اور نجی اسکولوں میں اساتذہ نے طالبات کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے،سرکاری اسکول کی ٹیچر نے پانچویں جماعت کی طالبہ کو سبق یاد نہ کرنے پر ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا ہے، تشدد کے باعث بچی بے ہوش ہو گئی ہے، جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


دوسری جانب جہانیاں میں بھی نجی اسکول کی ٹیچر نے دوسری جماعت کی طالبہ پر تشدد کیا ہے،جس سے بچی کی تین انگلیاں ٹوٹ گئی ہیں۔متاثرہ طالبات کے والدین نے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سے اسکولوں میں تشدد کے واقعات کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔


ای پیپر