شام پر امریکی حملہ کھلی جارحیت ہے : روس
14 اپریل 2018 (14:27)

نیویارک : روس نے شام پر حملے کو کھلی جارحیت قرار د یتے ہوئے کہا کہ شام پر حملہ کھلی جارحیت ہے ، شام پر حملے کے نتائج کی ذمہ داری واشنگٹن ، پیرس اور لندن پر ہو گی ۔

ایک بیان میں روسی صدر نے کہا کہ امریکہ اور اس کی اتحادی افواج نے ایک کمزور بے گناہ ملک پر حملہ کیا ہے اور اس کا الزام بہت ہی بودا اور پرانا ہے ۔ کم از کم امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو کوئی نیا الزام ضرور لگانا چاہیے تھا۔ 


مزید براں اقوام متحدہ میں روسی سفیر نے اپنے بیان میں کہا کہ شام پر حملہ کھلی جارحیت ہے ۔ حملے کے نتائج کی ذمہ داری واشنگٹن، پیرس اور لندن پر ہوگی۔ روسی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکا عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے ۔


ای پیپر