عمران خان کو پتہ تھا کہ جہانگیر ترین نااہل ہوں گے : خواجہ آصف
14 اپریل 2018 (14:02) 2018-04-14

اسلام آباد: وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ فیصلہ آنے سے پہلے عمران خان نے ایک دوست کو بتایا کہ میں تو نا ا ہل نہیں ہو رہا، ترین کو نا اہل ہونا چاہیئے، ہم دونوں بچ گئے تو رولا پڑ جائیگا، نواز شریف کا بیا نیہ مضبوط ہو گا۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا جہا نگیر ترین اور عمران کا ابھی فیصلہ نہیں آیا تھا کہ اس سے پہلے ایک بچپن کے نیم سیاسی دوست کو عمران نے کہاکہ میں تو نا ا ہل نہیں ہو رہا ترین کو نا اہل ہونا چاہیئے کیونکہ ہم دونوں بچ گئے تو کوئی نہیں مانے گا رولا پڑ جائیگا اور نواز شریف کا بیا نیہ مضبوط ہو گا۔


ای پیپر