file photo

خاتون زیادتی کیس، ملزم وقار الحسن کا جرم ماننے سے انکار
13 ستمبر 2020 (12:57) 2020-09-13

لاہور گجرپورہ موٹر وے خاتون زیادتی کیس میں اہم موڑ، خاتون زیادتی کیس میں ملزم وقار الحسن ماڈل ٹاؤن سی آئی اے پیش ہو گیا، تاہم اس نے جرم ماننے سے انکار کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق خاتون زیادتی کیس میں وقار الحسن ماڈل ٹاون سی آئی اے پیش ہوا اور اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔

وضح رہے کہ موٹر وے زیادتی کیس میں ایک ملزم کی شناخت عابد علی جبکہ دوسرے ملزم کی وقارالحسن شاہ کے نام سے ہوئی جو کہ چھانگا مانگا کا رہائشی ہے ، اس سے پہلے شناخت ہونے والا ملزم عابد علی اور دوسرا ملزم وقارالحسن شاہ دونوں دوست ہیں جو اکٹھے رہتے ہیں۔

قبل ازیں موٹروے زیادتی کیس کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو پیش کی گئی ۔ وزیراعلیٰ کو جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ موٹروے زیادتی کیس میں ایک ملزم کی شناخت ہوئی ، ملزم عابد علی فورٹ عباس کا رہائشی ہے، ملزم کی شناخت ڈی این اے میچ ہونے کی بنا پر ممکن ہوئی، خاتون کے لباس سے ڈی این اے میچ ہونے والے ملزم کا پہلے بھی کریمنل ریکارڈ ہے جہاں ملزم کا ڈی این اے 2013ء کے ڈیٹا بیس سے میچ ہوا ، لیکن ملزم عابد علی کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا اس مقصد کیلئے سی ٹی ڈی کی طرف سے کارروائی کی جارہی ہے۔


ای پیپر